محبت “٫. اللہ پاک اور اس کے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امت مسلمہ کے صوفیاء عظام اور وطن عزیز پاکستان سے
کام ,”٫ امن ،محبت ، رواداری ، اور فلاح انسانیت
طریق،”٫ تعلیمات صوفیاء کی روشنی میں تمام انسانوں کی روح کی تطہیر اور عملی تربیت کے لیے روحانی مجالس کا قیام
منزل،”٫ پر امن معاشرے کا قیام
پیغام ،”٫ خوف خدا اور جزبہ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ و اہل بیت اطہار سے محبت آئمہ و محدثین اور فقہاء کرام کا ادب واحترام تمام سلاسل کے بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کا اچھا فرد بننا ،
پروگرام ،”٫ قرآن و سنت کے مطابق دینی ،روحانی اور جدید علوم سے آراستہ ایک ایسا مرکز تعمیر کرنا جس میں تمام سلاسل کے بزرگانِ دین کی تعلیمات کو نہ صرف اجاگر کرنا بلکہ قلب و باطن کی تطہیر کے لیے علمی روحانی مجالس کا اہتمام کرنا
افکار صوفیاء ریسرچ کونسل کے تحت تصوف پر تمام سلاسل کے صوفیاء کی تعلیمات و خدمات اور افکار کو یکجا کرنا ،اور انکی ترویج و اشاعت کے لیے ڈیجیٹل لائبریرز کا قیام عمل میں لانا ،
تمام صوفی شعراء کے کلام پر ریسرچ اور موضوعات کے مطابق آسان فہم تشریحات کے ترتیب دینا ،
افکار صوفیاء کلچرل کونسل کے تحت تمام صوفی شعراء کے عارفانہ کلام کو عوام تک پہنچانے کے لیے محافل کا انعقاد کرنا ،
افکارصوفیاء ویلفیئر کونسل کے تحت انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے معاشرے کے بے سہارا ،مفلوک الحال اور یتیم بیواؤں کی تمام ضروریات جن میں خشک راشن ادویات ،بستر ،لباس، کا انتظام نیز مستحق بچے بچیوں کو مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ،اور یتیم و بے سہارا بچیوں کی شادی اور جہیز کا انتظام کرنا ،
دہی اور پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی اور علاج معالجہ کے لیے بنیادی صحت مراکز قائم کرنا